16 جون 2010 - 19:30

چند سالوں سے شرپسند عناصر جامعہ کا پرامن ماحول خراب کرنے کے درپے ہیں۔

پاکستان کی طلبہ تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ISO کراچی ڈویژن کا ہنگامی اجلاس جامعہ کراچی میں ہوا جس میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں اسلحہ کے استعمال کا نوٹس لیں  

 اجلاس میں صوبائی صدر علی رضا اور کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری علی عابدی نے کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ امن اور اتحاد کے علم کو بلند کیا ہے اور ہماری پالیسی کبھی جامعہ کے امن کے خلاف نہیں رہی مگر چند سالوں سے چند شرپسند عناصر جامعہ کا پرامن ماحول خراب کرنے کے     درپے ہیں۔ یہ بات ہم انتظامیہ کے علم میں بھی لا چکے ہیں مگر انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

ادہرپاکستان کے  وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے دھوکادہی اورجعل سازی سے حاصل کیے گئے تمام لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔رحمان ملک نے ہدایت دی کہ جعلی اسلحہ لائسنس کے اجراء میں ملوث تمام افراد کا پتہ لگا کر کارروائی کی جائے۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

......

152/